تمل ناڈو شہر میں مقیم امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی خالہ ڈاکٹر سرلا گوپالن نے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں اور اب انہیں ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اُمید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز وہ ہیرس سے بات نہیں کرسکیں کیونکہ کملا کافی مشغول تھیں۔
گوپالن نے کہا مجھے بے حد خوشی ہے کہ کملا نے جیت درج کی ہے۔ میں رات بھر نتائج کا انتظار کر رہی تھی۔
کیلیفورنیا کے 56 سالہ سینیٹر کملا ہیرس کو اگست میں صدر منتخب ہوئے جو بائیڈن نے اپنا ساتھی منتخب کیا تھا۔
وہ پہلی، سیاہ فام، بھارتی نژاد امریکی نائب صدر منتخب ہونے والی خاتون ہیں اور ان کے ابا و اجداد کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔