ETV Bharat / state

دفعہ 370 ختم کرنے کے فیصلے پر تنقید - ایم ایچ جواہراللہ

تملناڈو میں ڈی ایم کے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے دفعہ 370 ختم کرنے ، لداخ اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کا درجہ دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں منتخب حکومت تشکیل ہونے تک اس فیصلے سے بچنا چاہیے تھا۔

دفعہ 370 ختم کرنے کے فیصلے پر تنقید
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 9:41 PM IST

مسئلہ کشمیر پر فیصلہ آنے کے بعد مختلف سیاسی پارٹیوں کا ملا جلا رد عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تمل ناڈو کی ڈی ایم کے اور سی پی آئی نے بھی کشمیر فیصلے کی تنقید کین ہے۔

'ڈی ایم کے' کے صدر ایم کے اسٹالن نے یہاں پیر کو صحافیوں سے کہا کہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرکے دو نئی ریاست مرکز کے زیر انتظام کرنے کا حکومت کا یہ فیصلہ 'جمہوریت کا قتل' ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کی منظوری کے بغیر 370 کو ختم کرکے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

مسٹر اسٹالن نے اس فیصلے کو جمہوریت مخالف قرار دیتےہوئے اس کی تنقید کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اس کی حمایت کرنے کے لیے 'اے آئی ڈی ایم کے' کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'اے آئی ڈی ایم کے' کے لیےیہی مناسب ہوگا کہ وہ اپنا نام بدل کر بھارتیہ جنتا پارٹی رکھ لے۔

ڈی ایم کے کے صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ذریعے ایک منتخب حکومت کی تشکیل ہو جانے تک ریاست کو تقسیم کرکے مرکزکے زیر انتظام دو نئی ریاست بنائے جانے کے فیصلے کو روکا جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ منتخب وزیر اعلیٰ کا مقابلہ گورنر سے نہیں کا جاسکتا۔

مسٹر اسٹالن نے جموں وکشمیر میں اہم رہنماؤں کو نظر بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی خفیہ طور پر کیا گیا جو سہی نہیں ہے۔

اس درمیان سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری موتھارسن نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے اسے قومی اتحاد کی بے حرمتی قرار دیا اور جموں و کشمیر میں موجودہ تنازع کم کرنے کے لیے سیاسی حل نہ نکالنے کا حکومت پر الزام عائد کیا۔

منیٹھانیہ مکَّل کچی کے رہنما ایم ایچ جواہراللہ نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو ہندوستانی جمہوریت میں سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کو منقسم کرنے کے فیصلے سے ملک میں غیر معلنہ ایمرجنسی کی صورتحال ہو گئی ہے۔

غورطلب ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان دفعہ 370 ختم کرنے کی تجویز راجیہ سبھا میں پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کا درجہ دینے اور لداخ کو علاحدہ کرکے مرکز کے زیر انتظام ریاست بنانے سے متعلق بل بھی پیش کیا جسے صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد منظور کر لیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.