ETV Bharat / state

سائیکلون مچونگ: تمل ناڈو میں زندگی درہم برہم، آٹھ افراد ہلاک

تمل ناڈو اور اطراف کے ریاستوں میں سائیکلون مچونگ کے باعث چنئی اور اس کے پڑوسی اضلاع میں پیر کے روز زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ شدید بارشوں سے مختلف حصوں میں سیلاب آ گیا۔ Cyclone Michaung update

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 10:14 AM IST

Cyclone Michaung
Cyclone Michaung

چنئی: تمل ناڈو میں طوفان کے باعث چنئی اور اس کے پڑوسی اضلاع میں پیر کے روز زندگی درہم برہم ہو گئی کیونکہ مسلسل بارشوں سے مختلف حصوں میں سیلاب آ گیا۔ چنئی پولیس کے مطابق اس سیلابی صورت حال کے باعث اب تک 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں پانی عمارتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ ریاست بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو تمل ناڈو حکومت کو سمندری طوفان مچونگ سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ امت شاہ نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے بھی بات کی اور طوفان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این سے رنگاسامی سے بھی بات کی اور صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

امت شاہ نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن جی اور پڈوچیری کے وزیر اعلی جناب این۔ رنگاسامی جی سے بات کی۔ سائیکلون مچونگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ''انہیں زندگی کی حفاظت کرنے کے لئے مودی حکومت کی طرف سے تمام ضروری مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ "این ڈی آر ایف کی مناسب تعیناتی پہلے ہی کر دی گئی ہے اور اضافی ٹیمیں مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

طوفان آنے کی وارننگ کے طور پر چنئی اور اس کے پڑوسی اضلاع میں پیر کے روز زندگی درہم برہم ہو گئی کیونکہ مسلسل بارشوں سے مختلف حصوں میں سیلاب آ گیا۔ طوفان کی وجہ سے تمل ناڈو حکومت نے چنئی، تروولور، کانچی پورم اور چنگل پٹو اضلاع میں تمام تعلیمی اداروں، سرکاری اور نجی دفاتر، مالیاتی اداروں اور بینکوں کے لیے منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون طوفان مچونگ 5 دسمبر کی دوپہر کے دوران 'شدید سائیکلون طوفان' کے طور پر نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان باپٹلا کے قریب جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کرے گا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو تمل ناڈو میں سمندری طوفان 'مچونگ' کے اثر سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور مرکز سے متاثرہ ریاست کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ "تمل ناڈو میں سائیکلون مچونگ کے باعث جانی و مالی نقصان تکلیف دہ ہے، جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

کھرگے نے کہا کہ "تمام ریاستی حکومتوں کو ضرورت کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت سے ہر ممکن مدد حاصل کرنی چاہیے۔ ہمیں کسی بھی بحران سے بچنے کے لیے ایک ساتھ ہونا چاہیے۔ میں کانگریس کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ شہریوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔ لوگوں کی حفاظت سب سے اہم ہے"۔

  • It is distressing to witness the impact of #CyloneMichaung in Tamil Nadu, where precious lives have been lost.

    The cyclone is expected to make its presence felt in Andhra Pradesh, Odisha and Puducherry, and may cause heavy rains in Jharkhand.

    All the state governments must…

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) December 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • طوفان میچانگ‘تلنگانہ کے لئے ریڈ الرٹ

سمندری طوفان میچانگ کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات نئی دہلی نے تلنگانہ کے بعض حصوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ طوفان منگل کو آندھراپردیش کے نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طوفان کے اثر سے 90تا100کیلو میٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ اس طوفان کی شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ کارپوریشن نے پیش قیاسی کی ہے کہ بھدرادری کتہ گوڑم‘ کھمم اور سوریہ پیٹ میں طوفان کے اثرات کے نتیجہ میں بارش ہوگی۔

  • شدید سمندری طوفان مچونگ منگل کو آندھرا پردیش پہنچے گا

شدید سمندری طوفان مچونگ منگل کو جنوبی آندھرا پردیش پہنچے گا۔ مچونگ حال ہی میں مغربی وسطی اور ملحقہ جنوب مغربی خلیج بنگال اور ملحقہ شمالی تمل ناڈو کے ساحلوں پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مغرب کی طرف بڑھا۔ سائیکلون مچونگ پیر کو 1430 بجے چنئی کے شمال مشرق میں تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق، نیلور سے 120 کلومیٹر جنوب مشرق، پڈوچیری سے 220 کلومیٹر شمال-شمال مشرق، باپٹلا سے 250 کلومیٹر جنوب اور مچلی پٹنم سے 280 کلومیٹر جنوب عرض البلد 13.7° شمال اور عرض البلد 80.7° مشرق کے قریب اسی علاقے پر مرکوز تھا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کی شام کو ایک بلیٹن میں کہا کہ طوفان کے بتدریج شدت اختیار کرنے اور تقریباً شمال کی طرف تقریبآ متوازی جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب منتقل ہونے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ ہوا مسلسل رفتار کے ساتھ ایک شدید طوفانی طوفان کے طور پر 90-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور پانچ دسمبر کی دوپہر باپٹلا کے قریب 110کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان جنوبی آندھرپردیش ساحل کو پار کرجائے گا۔

مزید پڑھیں: چکرواتی طوفان مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

محکمہ کے مطابق آج اور کل زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی اور چند مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہوگی اور ساحلی آندھرا پردیش اور یانم کے الگ تھلگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ دن کے آخر میں جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں اور منگل کو شمالی ساحلی اور ملحقہ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش کا اندیشہ ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کا اندیشہ ہے۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ رائل سیما میں آج کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ساتھ الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے اور کل الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی اور اس کے بعد اس میں کمی آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.