چنئی: خلیج بنگال سے نکلنے والا سمندری طوفان 'مینڈوس' آندھرا اور تمل ناڈو کے ساحلوں پر عنقریب پہنچنے والا ہے، اس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ضلع حکام کو الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔ تاہم 'مینڈوس' طوفان کے مدنظر تمل ناڈو کے کئی حصوں میں بھاری بارش کے امکان ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس کی اطلاع دی۔ Cyclone 'Mandous' will cross Chennai coast today
مینڈوس طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے تمل ناڈو حکومت نے تقریباً 10 اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کو تعینات کیا ہے جن میں ناگاپٹنم ،تنجاور، چنئی، کڈالور جیسے دیگر اضلاع شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
ان تمام 10 علاقوں کے اسکولز اور کالجوں میں جمعہ کے روز تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک تازہ ترین بلیٹن میں، آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والا چکرواتی طوفان 'مینڈوس' مزید آگے نکل گیا ہے اور یہ چنئی سے تقریباً 480 کلومیٹر اور کریاکل سے 390 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی وجہ سے شمالی ساحلی تمل ناڈو، پڈوچیری کے علاقوں میں بارش جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔ یہ طوفان 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا ہے۔ Cyclone 'Mandous' will cross Chennai coast today