چنئی: سمندری طوفان 'منڈوس' نے جمعہ کی رات دیر گئے مملا پورم کے قریب لینڈ فال کیا، جس کی وجہ سے ساحلی تمل ناڈو میں بھاری بارش ہوئی۔ یہ طوفان جمعہ کی رات تقریباً 10.30 بجے زمین سے ٹکرایا اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ تقریباً 1.30 بجے تمل ناڈو میں مملا پورم (مہابلی پورم) کے قریب پڈوچیری اور سری ہری کوٹا کے درمیان ساحل کو عبور کیا۔ اس کے بعد یہ کمزور پڑ گیا۔ Cyclone Mandous landfall process completed
انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (IMD) کے علاقائی موسمیاتی مرکز کے سربراہ ایس بالاچندرن کے مطابق سمندری طوفان مندس کے ساحل سے گزر چکا ہے اور کمزور پڑ گیا ہے۔ یہ شمال مغربی سمت میں بڑھ رہا ہے، شمال مغربی علاقوں میں 55-65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جو شام تک کم ہو کر 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ جائے گی۔ ایس بالاچندرن نے صحافیوں کو بتایا کہ چنئی اور پڈوچیری کے درمیان سنہ 1891 سے 2021 تک گزشتہ 130 برسوں میں 12 طوفان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، اگر یہ طوفان مملا پورم کے قریب ساحل کو عبور کرتا ہے، تو یہ ساحل (چنئی اور پڈوچیری کے درمیان) کو عبور کرنے والا 13 واں طوفان ہوگا۔
پولیس کے مطابق، تمل ناڈو اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 40 رکنی ٹیم کے علاوہ، 16,000 پولیس اہلکار اور 1,500 ہوم گارڈز کو سیکورٹی، راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 12 ٹیمیں تیار رکھی گئی ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیموں کے تقریباً 400 اہلکاروں کو پہلے ہی ساحلی علاقوں بشمول کاویری ڈیلٹا کے قریب کے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: