اس دوران 6,406 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3.62 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں کل ملاکر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,22,085ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی مدت میں مزید 94 مریضوں کی موت ہوجانے سے ان کی تعداد بڑھ کر 7,231ہوگئی ہے۔
اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,62,133ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85.79فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ انفیکشن اور اس سے اموات کے معاملہ میں تملناڈو مہاراشٹر کے بعددوسرے نمبر پر ہے۔