ETV Bharat / state

تملناڈو میں کورونا ریکوری شرح 85 فیصد سے زیادہ - تملناڈو

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,55,727ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85.59فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

corona
corona
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 8:00 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6,532نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد سنیچر کو ڑھ کر 4.09لاکھ کے پار پہنچ گئی لیکن راحت کی بات ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85 فیصد سے اوپر ہوگئی ہے۔

اس دوران 6,045مریضوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں کل ملاکر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,15,590ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی مدت میں مزید 87مریضوں کی موت ہوجانے سے ان کی تعداد بڑھ کر 7,137ہوگئی ہے۔

اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,55,727ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85.59فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

تشویش کی بات یہ ہے کہ آج فعال معاملات کی تعداد میں 220 کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 52,726ہوگئی جو جمعہ کو 52,506تھی۔

خیال رہے کہ انفیکشن اور اس سے اموات کے معاملہ میں تملناڈو مہاراشٹر کے بعددوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.