ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں کورونا معاملے تقریبا 2.74 لاکھ

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:49 PM IST

تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور 5,175 ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے بعد بدھ کو متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 2.74 ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح اب 78 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Corona case in Tamil Nadu is about 2.74 lakh
تمل ناڈو میں کورونا معاملے تقریبا 2.74 لاکھ

ریاست میں انفیکشن سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح آج بڑھ کر 78.55 فیصد ہوگئی ہے جو منگل کو 77.82 فیصد تھی جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.63 فیصد رہ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثروں کی تعداد 2,73,460 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 112 اور لوگوں کی اموات کے بعد مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 4,461 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران 6,031 اورمریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2,14,815 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 54,184 سرگرم معاملے ہیں جو منگل کو55,152 تھا۔ سبھی مریضوں کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر معاملوں میں تمل ناڈو ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.