چنئی: بی جے پی کی ریاستی اکائی نے کوئمبٹور، تمل ناڈو میں کار بم دھماکے کے معاملے کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کرنے کے لیے 31 اکتوبر کو کوئمبٹور بند کی کال دی ہے۔ بی جے پی نے اتوار کی صبح ایک مندر کے سامنے کار دھماکے کے معاملے کی تحقیقات میں مبینہ طور پر لاپرواہی برتنے پر حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی مذمت کے لیے بند کی کال دی ہے۔ Coimbatore Car Blast
بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور کوئمبٹور کے سابق ایم پی سی پی۔ رادھا کرشنن نے کہا کہ جب 1998 میں کوئمبٹور میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے، اس وقت بھی ڈی ایم کے اقتدار میں تھی۔ انہوں نے کہا ’’کوئمبٹور میں بھی ایسی ہی سازش ہونے والی تھی، لیکن ماسٹر مائنڈ خود مارا گیا۔ کوٹائی ایشورن (مندر کے سامنے جہاں دھماکہ ہوا تھا) کو کووئی کو بچایا۔ BJP calls for bandh in Coimbatore on October 31
یو این آئی