پولیس نے بتایا کہ منگل کے روز فوجی اہلکار نے پلاورام براک میں ایک فوجی افسر کو جو کہ حولدار تھا، کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بعد ازاں فوجی اہلکار نے خود کو بھی ہلاک کر لیا ۔
ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کے روز 3 بجے پیش آیا۔
پولیس نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ، "ہمیں شبہ ہے کہ فوجی اہلکار نے جذباتی ہو کر افسر کو گولی ماردی کیونکہ افسر نے ان پر ڈیوٹی میں سستی اور لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا تھا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہے۔