ETV Bharat / state

Amit Shah In Tamil Nadu ڈی ایم کے کی وجہ سے کوئی تمل وزیر اعظم نہیں بن سکا، امت شاہ کا ڈی ایم کے پر نشانہ - وزیر داخلہ امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو میں یو پی اے اور ڈی ایم کے کو سخت نشانہ بنایا۔ شاہ نے کہا کہ کانگریس-ڈی ایم کی حکومت بدعنوانی میں ملوث ہے۔ ساتھ ہی شاہ نے بی جے پی عہدیداروں کی میٹنگ میں کہا کہ ڈی ایم کے کی وجہ سے کوئی تمل وزیر اعظم نہیں بن سکا۔ شاہ نے مستقبل میں کسی تمل کو وزیر اعظم بنانے کی وکالت کی۔

ڈی ایم کے کی وجہ سے کوئی تمل وزیر اعظم نہیں بن سکا، امت شاہ کا ڈی ایم کے پر نشانہ

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 7:53 PM IST

ویلور/چنئی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کانگریس اور ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں '2G، 3G، 4G' پارٹیاں قرار دیا۔ شاہ نے کہا کہ تمل ناڈو میں ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی عہدیداروں کی میٹنگ میں شاہ نے مستقبل میں تمل کو وزیر اعظم بنانے کی وکالت کی۔

ویلور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی نو سالوں میں کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی مخالفت کرنے اور کشمیر کو متحد کرنے کے لئے وزیر اعظم کی مخالفت کرنے پر مرکز کی دو اپوزیشن جماعتوں پر بھی تنقید کی۔ شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے دنیا میں ہندوستان کی عزت بڑھانے کا کام کیا ہے۔ ابھی ابھی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس میں تمل ناڈو کی چولا سلطنت کا سینگول قائم کیا۔

یو پی اے اور ڈی ایم کے پر نشانہ لگاتے ہوئے شاہ نے کہا کہ تمل ناڈو میں 10 سال تک کانگریس-ڈی ایم کے کی حکومت رہی۔ وہ حکومت بدعنوانی اور 12000 کروڑ روپے کے گھوٹالوں میں ملوث تھی۔ ساتھ ہی 9 سالوں میں کسی نے مودی پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگایا۔ شاہ نے کہا کہ اس سے قبل تمل ناڈو کے بچوں کو CAPF، NEET اور دیگر امتحانات میں تامل میں پیپر لکھنے کی اجازت نہیں تھی۔ اب آل انڈیا سروسز، NEET، CAPF کے امتحانات بھی تمل زبان میں ہوتے ہیں۔ شاہ نے بی جے پی کے عہدیداروں سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 20 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے لیے کام کرنے اور اس مقصد کے لیے بوتھ کمیٹیوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Stalin On DMK-BJP Alliance بی جے پی کے ساتھ ڈی ایم کے کے اتحاد کا امکان نہیں، اسٹالن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.