ETV Bharat / state

AIADMK Breaks Ties with NDA اے آئی اے ڈی ایم کے نے این ڈی اے کو خیرباد کہ دیا

این ڈی اے کو تمل ناڈو میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے نے این ڈی اے سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ پارٹی نے کہا کہ وہ بی جے پی سے اپنے تعلقات توڑ رہی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ اس صورتحال کے لئے ریاستی بی جے پی صدر ذمہ دار ہیں۔ پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔

اے آئی اے ڈی ایم کے نے این ڈی اے کو خیرباد کہ دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 7:50 PM IST

چنئی: اے آئی اے ڈی ایم کے نے این ڈی اے کے ساتھ اتحاد توڑنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا۔اے آئی اے ڈی ایم کے کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے پی منوسوامی نے کہا پارٹی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کیا۔ قرار داد کے مطابق پارٹی آج سے بی جے پی اور این ڈی اے سے تمام تعلقات توڑ رہی ہے۔ این ڈی اے سے علیحدگی کا فیصلہ اے آئی اے ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر میں پارٹی سربراہ ایڈاپڈی کے پلانی سوامی کی صدارت میں ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔ پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ باضابطہ طور پر این ڈی اے اتحاد سے باہر نکلنے کا اعلان کیا۔

کسی کا نام لیے بغیر، قرارداد میں کہا گیا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے علاوہ، بی جے پی کی ریاستی قیادت دراوڑ کے بزرگ سی این انادورائی اور جے جے للیتا کو بدنام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ دراوڑ پارٹی بی جے پی کے ریاستی صدر کے انامالائی سے ناراض تھی، جن کے اننادورائی کے بارے میں تبصرے نے دونوں سابق اتحادیوں کے درمیان دراڑ پیدا کردی تھی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں، ضلع سکریٹریوں اور ایم ایل ایز اور ایم پیز نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.