ETV Bharat / state

ڈی ایم ڈی کے، کے لیڈر و تمل فلموں کے معروف اداکار وجے کانت کا انتقال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 9:47 AM IST

Updated : Dec 28, 2023, 10:38 AM IST

Captain Vijayakanth Death تمل ناڈو میں دیسیا مرپوکو دراوڑ کزگم کے لیڈر و تمل فلموں کے معروف اداکار وجے کانت کا انتقال ہو گیا ہے۔

Actor and DMDK founder Vijayakanth passes away in Chennai

چینئی: تمل ناڈو میں دیسیا مرپوکو دراوڑ کزگم (ڈی ایم ڈی کے) کے لیڈر و تمل فلموں کے معروف اداکار وجے کانت کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ حال ہی میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اداکار اور سیاستدان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ پارٹی نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وجے کانت کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ وجے کانت کو منگل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں ایم آئی او ٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی موت کے بعد اسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وجے کانت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر وجے کانت کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، وجے کانت جی کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ تمل فلمی دنیا کا ایک لیجنڈ، ان کی کرشماتی پرفارمنس نے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو اپنا شیدائی بنایا۔ ایک سیاسی رہنما کے طور پر، وہ عوامی خدمت کے لیے پر عزم تھے، جن نے تمل ناڈو کے سیاسی منظر نامے پر دیرپا اثر چھوڑا۔ ان کے جانے سے ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا مشکل ہو گا۔ وہ ایک قریبی دوست تھے اور میں ان کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتا ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ، مداحوں اور بے شمار پیروکاروں کے ساتھ ہوں۔

  • Extremely saddened by the passing away of Thiru Vijayakanth Ji. A legend of the Tamil film world, his charismatic performances captured the hearts of millions. As a political leader, he was deeply committed to public service, leaving a lasting impact on Tamil Nadu’s political… pic.twitter.com/di0ZUfUVWo

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وجے کانت نے 2005 میں ڈی ایم ڈی کے پارٹی تشکیل دی تھی۔ ڈی ایم ڈی کے نے 2006 میں تمل ناڈو کی تمام 234 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ تاہم، اس انتخاب میں صرف وجے کانت کو ہی جیت ملی تھی۔ 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی پارٹی نے 40 میں سے 39 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑا لیکن کوئی سیٹ نہیں جیت سکی۔ تاہم اس کے بعد 2011 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے 41 سیٹوں پر الیکشن لڑا اور 29 سیٹوں پر جیت درج کی۔ یہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے بعد انتخابات میں دوسری پارٹی بن گئی اور وجے کانت اپوزیشن لیڈر بن گئے۔ وجے کانت کے انتقال سے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج کانگریس کا یوم تاسیس، ناگپور میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد

وجے کانت نے تقریباً 154 فلموں میں کام کیا تھا۔ وجے کانت کا چنگلپیٹ، چنئی کے قریب اپنا انجینئرنگ کالج اور کوئمبتور میں ایک فنکشن ہال ہے۔ وجے کانت 2011 سے 2016 تک تمل ناڈو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنے۔

Last Updated : Dec 28, 2023, 10:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.