ETV Bharat / state

Omar on Revocation of Article 370: 'دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی'

عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر 5 اگست 2019 ممکن ہوا تو وہ اس لیے ہوا کیونکہ نیشنل کانفرنس کمزور ہوئی۔ اگر ہم کمزورنہیں ہوئے ہوتے تو یہ حال نہیں ہوا ہوتا۔“ انہوں نے کہا ''زرعی اصلاحات کے ذریعے جموں وکشمیر کی بیشتر آبادی زمینوں کے مالک بن گئے تھے، اگر دفعہ 370 اور ہمارا اپنا آئین نہیں ہوتا تو یہ تاریخی اقدام ممکن نہیں ہو پاتا لیکن آج ڈر یہ ہے کہ ہماری زمینیں ہماری نہیں رہیں گی۔'' Omar on revocation of Article 370

'دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی'

author img

By

Published : May 16, 2022, 1:44 PM IST

جموں: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ ”خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد گزشتہ ڈھائی سال میں جموں وکشمیر کے اندر کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی، جس بہتری کے اعلانات کیے گئے تھے انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے پہلے جو غریب تھا وہ آج بھی غریب ہے، جو آرام سے دو وقت کی روٹی کماتا تھا اُس کے لیے آج اپنے کنبے کی کفالت کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔“ Omar on revocation of Article 370

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ”آپ کشمیری پنڈتوں کا ہی حال دیکھیے، جو کشمیری پنڈت بھائی بی جے پی کے سوا کسی اور جماعت کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے، یہاں تک ہمارے تقریبات میں شامل ہوتے تھے لیکن ووٹ دینے وقت صاف صاف کہتے تھے کہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دینگے ، ہمارا ووٹ بی جے پی اور مودی جی کے لیے ہے، کیا حال ہوا اُن کا؟ Addressing a public rally in Poonch

انہوں نے کہاکہ ایک پنڈت نوجوان کو چاڈورہ میں دفتر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا گیااور جب پنڈت برادری کے لوگ اس اقدام کیخلاف اپنے غم و غصے اور حکومت سے جواب طلب کرنے کے لیے پُرامن احتجاج کرنے لگے تو ان پر لاٹھی چاری ، ٹیئر گیس اور طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا، اُن کے گھروں کے باہرفورسز کی ٹرکیں لگائی گئیں، جو پہلے صرف ہمارے ساتھ ہو تا تھا۔ Omar Abdullah on Kashmiri Pandits

عمر کے مطابق ان لوگوں (بی جے پی کی مرکزی سرکار) نے کسی کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے“۔ این سی نائب صدر نے کہا کہ ”ہم جب کہتے تھے کہ نیشنل کانفرنس ہی واحد جماعت ہے جو ان طاقتوں کو روکتی ہے، ہم جب کہتے تھے اگر دفعہ 370اور 35اے کو بچاکر رکھنا ہے تو پھر نیشنل کانفرنس مضبوط رکھنا ضروری ہے تو ہم یہ سب اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں کہتے تھے ، ہم یہ اس لیے کہتے تھے کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ جموں وکشمیر کے ازلی دشمن کیسی چالیں چل رہے ہیں اور کیسے حربے اپنا کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، ہمیں جس بات کا ڈر تھا آخر وہ سچ ثابت ہوا۔ Omar Abdullah lashed out at the BJP

اُن کے مطابق اگر 5 اگست 2019 ممکن ہوا تو وہ اس لیے ہوا کیونکہ نیشنل کانفرنس کمزور ہوئی۔ اگر ہم کمزور نہیں ہوئے ہوتے تو یہ حال نہیں ہوا ہوتا۔“ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات کے ذریعے جموں وکشمیر کی بیشتر آبادی زمینوں کے مالک بن گئے تھے ، اگر دفعہ370اور ہمارا اپنا آئین نہیں ہوتا تو یہ تاریخ اقدام ممکن نہیں ہو پاتا لیکن آج ڈر یہ ہے کہ ہماری زمینیں ہماری نہیں رہیں گی۔

ان لوگوں کو یہ برداشت نہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کے پاس اپنی زمینیں رہیں اور یہ اس کیخلاف بھی سازشیں رچا رہیں ہیں۔ لیکن انشاءاللہ ہم ان کی کوششوں کو پوری طریقے سے ناکام کردیں گے، انہوں نے بتایا کہ ہم جموں وکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے اور جموں کشمیر کے عوام کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں تعمیر و ترقی کا دور واپس لانے میں بھی کامیاب ہونگے۔

عمر عبداللہ کہا کہ آج بھی ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، جہاں باقی ملک میں ہندو اور مسلمان کو لڑوانے کی کوشش کی جاتی ہیں وہیں جموں وکشمیر میں مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جارہاہے، ہم میں فرق پیدا کیا جارہاہے اور ہم میں دشمنی بڑھائی جارہی ہے، زیرویشن کے نام پر ہم میں تفرقہ ڈالا جارہا ہے ہمیں ایسی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے نہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

عمر عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے 1983میں اُسی وقت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گوجروں کیساتھ ساتھ پہاڑیوں کو بھی ایس ٹی کا درجہ دیا جائے اور اس بارے میں تمام لوازمات بھی پورے کیے لیکن مرکزی حکومت نے یہاں بھی لیت و لعل کی پالیسی اپنائی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ایس ٹی کا درجہ ہمارے حد اختیار میں نہیں تھا لیکن اس کے بعد میری حکومت کے دوران ہم نے اسمبلی کے آخری سیشن میں پہاڑیوں کے لیے 4 فیصد اور او بی سی کے لیے ایک فیصد ریزرویشن کا بل منظور کیا اور اسے گورنر کے پاس منظوری کے لیے بھیج دیا جس کے فوراً بعد الیکشنوں کا انعقاد ہوا اور بھاجپا و پی ڈی پی کی حکومت معرض وجود آئی۔

انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی والے آج پہاڑیوں کو لبھانے کے لیے ایس ٹی درجہ دلانے کی باتیں کررہے ہیں اُن بھاجپا والوں نے 2015سے لیکر آج تک گورنر ہاﺅس میں پڑی اُس فائل کو منظور کرانے کی زہمت گوارا نہیں کی جس میں پہاڑیوں کو 4 فیصد ریزرویشن کو قانونی ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل سے منظوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : jk Politicians Condemn killing of Kashmiri Pandit: کشمیری سیاستدانوں کی پنڈت ملازم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.