گرودوں کے تحفظ، ان کی اہمیت اور بیماری سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہر برس مارچ کے دوسرے ہفتے کی جمعرات کو گردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف تقریبات اور سمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 85 کروڑ سے زائد افراد گردوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ وہیں ملک کے ساتھ ساتھ گزشتہ برسوں کے دوران کشمیر وادی میں بھی گرودوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس میں نہ صرف بزرگ اشخاص بلکہ نوجوان مریضوں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے۔
گردوں کی بیماری سے جوجھ رہے لوگ نہ صرف زندگی اور موت کی جنگ لڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں بلکہ علاج پر زر کثیر خرچ آنے سے امیر اور آسود حال بیماروں کو غریب بننے میں دیر نہیں لگتی۔ جموں وکشمیر بالعموم اور وادی کشمیر میں بالخصوص گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔
ادھر سبھی ضلع اہسپتالوں میں ڈائلسز کی سہولیات بھی میسر نہیں ہے جس کے لئے بیماروں کو ڈائلسز کی خاطر نجی نرسنگ ہومز میں موٹی رقم خرچ کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے جبکہ صورہ میڈکل انسٹیچیوٹ میں بھی آوٹ ڈور مریضوں کے لئے ڈائلسز سہولیت میسر نہیں ہے۔
ادھر اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اتھ روٹ نامی ایک غیر سرکاری طبی ادارہ ان بیماروں کی مدد کے لئے پیش پیش رہتا ہے جو کہ مالی لحاظ سے کمزرو ہونے کی وجہ سے نجی نرسنگ ہومز میں زر کثیر خرچ کر کے ڈائلسز کروانے یا دیگر ادوایات خریدنے کی سکت نہں رکھتے ہیں۔
اتھ روٹ کے مرکزی دفتر واقع شہر خاص سرینگر میں کئی برس سے ڈائلسز یونٹ کی خدمات میسر ہونے سے غریب مریضوں کو کافی راحت ملتی ہے۔ وہیں روزانہ کہ بنیاد پر کئی متواسط اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا ڈائلسز مفت بھی کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم خواتین: وادی میں مختلف مقامات پر تقاریب
گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کو کچھ وقت کے بعد ہی نہ صرف مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ دوسروں کا محتاج بھی بننا پڑتا ہے جوکہ آجکل سوشل میڈیا پر آئے روز دیکھنے کو بھی ملتا ہے۔
اتھ روٹ میں دستیاب ڈائلسز سہولیات سے مریضوں کے ساتھ ساتھ تیماردار بھی کافی مطمئین نظر آتے ہیں۔
بہرحال گرودوں کی بیماری سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ مبتلا مریضوں کو ڈائلسز اور دیگر طبی سہولیت ہر ضلع اسپتال میں میسر رکھنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو راحت دی جا سکے۔