مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں ویمنس کالج کی جانب سے ویمینس انٹر کالج والی بال کا انعقاد کیا گیا۔
اس ویمینس انٹر کالج والی بال میں آٹھ ضلع سے وابستہ کالجز کی لڑکیوں نے حصہ لیا۔ وہیں آج کا میچ ویمنس کالج سرینگر اور گاندربل ویمنس کالج کے درمیان کھیلا گیا۔
ویمنس کالج سرینگر اور گاندربل ویمنس کالج کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں ویمنس کالج سرینگر نے شاندار جیت درج کی۔
یہ بھی پڑھیں: بوس کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور پٹیل کو مناسب عزت نہیں ملی: شاہ
اس دوران کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے وائس چانسلر عبدالقیوم اور ویمنس کالج کی پرنسپل نسرینہ حمید بطور مہمان خصوصی طور موجود تھیں