ETV Bharat / state

Road Accident In Kulgam کولگام میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون از جان - جموں و کشمیر کے کولگام میں سڑک حادثہ

جموں و کشمیر کے کولگام میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں راہ چل رہی خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے کے نسبت کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 4:00 PM IST

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی پائین علاقے میں موٹر سائیکل نے راہ چلتی خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کولگام کے ریڈونی پائین میں نامعلوم موٹر سائیکل نے راہ چلتی ایک خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔متوفی کی شناخت حاجرہ بانو زوجہ خورشید احمد کھانڈے ساکن دنیو بوگنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

دوسری جانب جنوبی ضلع پلوامہ کے نکلورہ لیتر علاقے میں بدھ کے روز سات سالہ بچی کنویں میں جاگری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پلوامہ کے نکلورہ لیتر علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سات سالہ بچی جس کی شناخت فاطمہ جان دختر فیاض احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے گھر کے نزدیک کھیل رہی تھیں کہ اسی اثنا میں وہ کنویں میں جاگری۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں اور اہل خانہ نے فوری طورپر بچی کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔جوں ہی کمسن بچی کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد میں اُس کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Ramban رامبن میں سڑک حادثہ، 18 مسافر زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.