ETV Bharat / state

G20 summit concludes in Kashmir کشمیر میں جی ٹوئینٹی سمٹ پُرامن طریقے سے اختتام پذیر - ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کشمیر میں منعقد

سرینگر میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ منعقد کی گئی بین الاقوامی جی ٹوئنٹی سمٹ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ بدھ کے روز جی ٹوئنٹی مندوبین سرینگر کے مختلف تفریحی مقامات بشمول مغل باغات، چشمہ شاہی اور پولو ویو کی سیر کر سکتے ہیں، اس کے بعد مندوبین دہلی روانہ ہونگے۔

with-tight-security-arrangements-g20-summit-concludes-in-kashmir-peacefully
کشمیر میں جی ٹوئینٹی سمٹ پُرامن طریقے سے اختتام پذیر
author img

By

Published : May 23, 2023, 11:07 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ منعقد کی گئی بین الاقوامی جی ٹوئنٹی سمٹ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔جی ٹوئنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ پر منعقد "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن" کے عنوان پر منعقد کی جانے والی اس سمٹ میں فلم اور ایکو ٹورزم کو فروغ دینے پر مسودہ تیار کیا گیا۔ اس مسودے کو گوا میں ہونے والے چوتھی جی ٹوئنٹی سمٹ میں مندوبین منظور کرکے ایک پالیسی کی شکل دیں گے۔

سرینگر میں خوبصورت جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں یہ سمٹ سخت سکیورٹی پہرے میں منعقد ہوئی۔انتظامیہ نے ایس کے آئی سی سی کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کرکے رکھ دیا تھا۔آج کی تقریب کا افتتاح جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا، جنہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کو کشمیر میں منعقد کرنے سے یہاں فلم سازی کو فروغ ملے گا۔

ایل جی منوج سنہا نے علاوہ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ بھی شامل تھے۔ اس اجلاس کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ کے تمام اعلی افسران گزشتہ کئی ہفتوں سے انتظامات کرنے میں مشغول تھے۔آج کے اجلاس کی مجموعی کارروائی پر مرکزی وزیر برائے سیاحت، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ، جی ٹوئنٹی شیرپا امتیابھ کنت نے تفصیلات دی۔بدھ کو یہ مندوبین سرینگر کے مختلف تفریحی مقامات بشمول مغل باغات، چشمہ شاہی اور پولو ویو کی سیر کر سکتے ہیں۔

سرینگر کی اس سمٹ میں 16 ممالک کے 60 مندوبین ہی موجود تھے جبکہ چین نے اس سمٹ کا اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ کشمیر کے متنازعہ خطے میں منعقد کی جارہی ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا اور مصر نے بھی اس سمٹ میں شرکت نہیں کی ہے تاہم ان ممالک نے سمٹ میں حصہ نہ لینے کے وجوہات ظاہر نہیں کیے۔

مزید پڑھیں:

اس اجلاس میں مندوبین فلم اور ایکو ٹورزم پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرکے ایک مسودہ تیار کیا جس کو گوا میں ہونے والے ٹورزم ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں ایک پالیسی کی شکل دی جائے گے۔

واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکیہ، برطانیہ ہے۔کشمیر آئے ہوئے مندوبین کو گلمرگ اور داچھی گام کی سیر تفریح کا پروگرام انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات پر آخری مرحلے پر منسوخ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.