ETV Bharat / state

جدید مشنری بروئے کار لائے جانے سے کیا جھیل ڈل صاف ہو پائے گا؟

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 5:37 PM IST

جھیل ڈل کے تحفظ اور صفائی پر ہر برس نئے منصوبے اور پروجیکٹ ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ گندگی اور اس خوردو گھاس پھوس سے ڈل کو صاف رکھا جائے۔

Dal Lake
جھیل ڈل

جھیل ڈل کو گھاس پوس اور خود روپودوں نے ڈھک لیا ہے۔ جس سے یہ جھیل کم اور گھاس پھوس کا میدان زیادہ نظر آرہا ہے۔ حالانکہ اس لیلی اور دیگر ویڈ کو جٹ سے اکھاڑنے کے لیے ہر برس لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نہ صرف صفائی مہم چلائی جاتی ہے بلکہ اس پر زر کثیر بھی خرچ کیا جاتا ہے۔ لیکن اگلے برس پھر سے ڈل کا وہی حال ہو جاتا ہے۔

جھیل ڈل

اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ جھیل کی صفائی ستھرائی کے لیے ان جدید مشینوں کا سہارا لیا جا رہا ہے جو کہ اس لیلی اور ویڈ کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ روایتی طرز کی مشینوں کے مقابلے میں زیادہ موثر اور کارگر بتائی جا رہی ہے۔ لاوڈا کے وائس چئیرمین کا کہنا ہے کہ یہ مشینیں گھاس پوس اور ان پودوں کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے تاکہ اگلے برس یہ دوبارہ نہ پھیلے۔

جھیل ڈل کے تحفظ اور صفائی پر ہر برس نئے منصوبے اور پروجیکٹ ترتیب دیے جاتے ہیں تاکہ گندگی اور اس خوردو گھاس پھوس سے ڈل کو صاف رکھا جائے۔ جھیل میں لیلی اور بے تحاشا ویڈ اگ آنے کی سب سے بڑی وجہ جھیل ڈل کے ایک بڑے حصے پر آباد بستیوں سے نکلنے والے گندا مواد ہے جو کہ سیدھے اسی کی نظر کیا جاتا ہے۔ لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ کہتے ہیں کہ ڈرنیج سسٹم کو بہتری بنانے کے لیے رواں برس ایک منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کو روزگار کا موقع بنانے والی خاتون

اس صفائی مہم سے جھیل ڈل میں رہ رہے لوگ کافی خوش نظر آ رہے ہیں، وہیں شکارہ اور کشتی والے بھی مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی کشتیاں اور شکارہ چلانے میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے متعلقہ محکمے کو ڈل کی صفائی مہم میں سرعت لاکر مزید مشینوں کو کام پر کام پر لگانا چائیے۔

جھیل ڈل کو گندگی اور غلاظت سے پاک و صاف رکھنے کے لیے گزشتہ برس اگرچہ جھیل ڈل میں موجود ہاوس بوٹوں میں ایک خاص پروجیکٹ کے تحت بائیو ڈاجسٹر نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو پایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.