ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir کشمیر میں اگلے 10 دنوں کے دوران موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 4:31 PM IST

محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے دس دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 اور 3 نومبر کو بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

Etv Bharatweather-to-remain-dry-in-next-10-days-in-kashmir-met-kashmir
کشمیر میں اگلے 10 دنوں کے دوران موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 10 دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف وباراں کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے دس دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'جسیا کہ پہلے ہی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 29 اکتوبر کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے'۔
موصوف ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ بعد ازاں 2 اور 3 نومبر کو بھی موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے دس دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں یا یرف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں آنے والے دنوں میں صبح اور شام کے وقت روشنی میں قدرے کمی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں موسم تیس اکتوبر تک خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

دریں اثنا ساز گار موسم کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.