ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر کے گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔Dry Weather In Kashmir

گلمرگ میں درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 1:55 PM IST

کشمیر: خشک موسم کے بیچ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج۔ At minus 9.0 degree Celsius Gulmarg coldest place in J&K

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین برعکس خشک موسم کے بیچ مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کے بغیر شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتری واقع ہوئی ہے۔weather in Kashmir

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔Dry Weather In Kashmir

انہوں نے کہا کہ وادی میں 2 جنوری سے 4 جنوری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔

وادی میں دو مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔weather in Pahalgam and Gulmarg

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Srinagar

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو گذشتہ شب منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Pahalgam

سرحدی ضع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔winter in Kashmir

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی20.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔Weather in Ladakh

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے کی کامیاب کوششیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں چلہ خورد کی شروعات، موسم خوشگوار

وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.