ETV Bharat / state

weather in Kashmir: کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 2:06 PM IST

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔Todays's weather in Srinagar

کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری
کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں جہاں ایک طرف موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے وہیں دریائے جہلم سمیت دیگر ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح لگاتار کم ہو رہی ہے۔ متعلقہ محکمے کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ رواں کے اختتام تک بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وادی میں موسم میں بہتری کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔kashmir weather update

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے7.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر وادی میں جمعرات کو موسم صبح سے ہی خشک مگر ابر آلود رہا۔

وادی کے ندی نالوں میں گرچہ پانی کی سطح میں کمی واقع ہو رہی ہے تاہم شہر و گام کی کئی سڑکوں کے گڑھوں میں ابھی بھی پانی جمع ہے اور سڑکوں کے کنارے کیچڑ سے بھرے ہوئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خستہ صورتحال سے ان کا گھروں سے باہر نکلنا از بس محال ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.