ETV Bharat / state

'کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے نیشنل کانفرنس ذمے دار نہیں ہے'

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 9:18 PM IST

وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیز میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جس پر فاروق عبداللہ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'جس کو نہیں بلاتے ہیں وہ کیوں جائیں گے۔'

نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے لداخ کی سرحد پر بھارت اور چین کے مابین جاری کشیدگی سے متعلق نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ آل پارٹیز میں نیشنل کانفرنس کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس نہیں ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ 'مشکل سے مشکل مسئلے کا حل صرف اور صرف بات چیت اور افہام و تفہیم میں مضمر ہے جبکہ جنگ و جدل، لڑائی جھگڑا تباہی اور بربادی کے سوا کچھ بھی ہے'۔

فاروق عبداللہ نے بھارت کی موجودہ حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ' وہ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات بنائیں اور آپسی رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی طرف توجہ مبذول کریں'۔

انہوں نے کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ چپقلش، رنجشیں ، تلخیاں اور جنگ و جدل امن اور ترقی میں حائل ہوتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.