ETV Bharat / state

28 مسلمانوں کو حراستی کیمپ میں بھیجنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے: شفیع مدنی، جماعت اسلامی - Muslims in Detention Center - MUSLIMS IN DETENTION CENTER

آسام کے مسلمانوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو بنگلہ دیشی بتاکر حراستی کیمپ میں بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد پورے ملک میں مسلمانوں میں خوف و ہراس کا عالم ہے۔

مسلمانوں کو حراستی کیمپ میں بھیجنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے
مسلمانوں کو حراستی کیمپ میں بھیجنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 1:22 PM IST

مسلمانوں کو حراستی کیمپ میں بھیجنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے (ETV Bharat)

نئی دہلی: ریاست آسام میں 28 بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو حراستی کیمپ میں بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد پورے ملک میں مسلمانوں میں خوف و ہراس ہے اور آسام حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جماعت اسلامی ہند کے جنرل سکریٹری شفیع مدنی صاحب سے خاص بات چیت کی۔

شفیع مدنی حال ہی میں ریاست آسام سے دورہ کرکے آئے ہیں اور انہوں نے حراستی کیمپ کو قریب سے دیکھا ہے۔ مرکزی سکریٹری شفیع مدنی نے آسام کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فارنر ٹربیونل‘ کی جانب سے 28 بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دیے جانے کے بعد ٹرانزٹ کیمپوں میں بھیج دیا گیا۔ یہ ان کے بنیادی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

شفیع مدنی نے کہا کہ جن لوگوں کو غیر ملکی قرار دیا گیا ہے وہ اپنے خلاف چل رہے مقدمے تک سے واقف بھی نہیں تھے۔ ٹربیونل کا یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی بالخصوص کو غیر مناسب طریقے پر نشانہ بنانے کی شہادت دے رہا ہے۔

’ ٓآسام این آر سی‘ کے ریکارڈ میں غیر ملکی قرار دیے گئے لوگوں میں تقریبا دو تہائی ہندو اور ایک تہائی مسلمان ہیں۔ مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان میں سے صرف مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی غیر انسانی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جماعت، ان تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی اور ’’ فارنر ٹریبونل‘‘ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعت، ’ این آر سی ‘ کے غلط استعمال کی وجہ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کی ہر طرح کی قانونی اور اخلاقی مدد کے لیے تیار ہے۔

ہمیں سِول سوسائٹی اور میڈیا سے پوری توقع ہے کہ وہ اس حساس مسئلے کے بارے میں عوام میں آگاہی لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صورت حال کا فوری جائزہ لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی شخص کو بلا جواز گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تمام شہریوں کے وقار اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.