ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں پی ایم مودی کی اگلے ہفتے سے انتخابی ریلی کا آغاز - PM Modi public rally in jk

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 11:52 AM IST

بی جے پی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے 14 ستمبر سے جموں و کشمیر میں اپنی انتخابی ریلیوں کا آغاز کریں گے۔

پی ایم مودی
پی ایم مودی (File Photo: ANI)

جموں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تشہیر کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کے اسٹار کمپئنر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بی جے پی کے لیے جموں و کشمیر کے انتخابی محاذ سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ بی جے پی ترجمان کے مطابق پی ایم مودی 14 ستمبر سے جموں و کشمیر میں مختلف انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پی ایم مودی بی جے پی کی بڑی ریلیوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی انتخابی مہم کو تیز کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس سے پہلے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی تھیں اور اس بار وہ دوبارہ جموں خطے میں کانگریس کے چیلنج سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس پارٹی نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ دونوں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑیں گی، جسے بی جے پی کے لیے بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹار کمپینرز میں پی ایم مودی، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور سی ایم یوگی سمیت بڑے بڑے لیڈروں کو بھی میدان میں اتار رہی ہے۔ ایسے میں جموں و کشمیر کے انتخابات کافی دلچسپ ہونے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگ بھارت کا حصہ بن جائیں، ہم انہیں…
آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 2024 کے انتخابات آرٹیکل 370 کے بعد وادی میں ہونے والے پہلے انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس کا اثر اس بار اسمبلی انتخابات میں نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: کالعدم جماعت اسلامی کی انتخابی ریلیوں میں عوام کا زبردست ہجوم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.