جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات نیز پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے جس کے لیے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
آئی جی پی سی آر پی ایف کشمیر چارو سنہا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ووٹنگ کو آسان بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سنہا نے کہا کہ ہم ہموار رائے دہی کے لئے چوکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ووٹنگ جاری ہے اور زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکل آئے ہیں۔'
ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1 ہزار 4 سو 75 امیدوار قسمت آزمارہے ہیں جن میں سے 296 امیدوار جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔