جموں اور کشمیر کے بانہال کے مقامی افراد نے محکمہ جل شکتی کی نوٹس پر اعتراض کیا۔
بانہال کے چاپناڑی کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے عوام کو سہولت دیئے بغیر اگریمینٹ کی نوٹس تھما دی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جل شکتی کی طرف سے ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں مقامی افراد سے معاہدہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
علاقہ چاپناڑى پانی کی پائپ لائن خستہ ہے جس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ پائب لائن کئی دہائیوں سے خراب ہے، لیکن محکمہ جل شکتی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔
اس موقع پر مقامی عوام نے کہا کے جب تک علاقے کے لوگوں کو گھر گھر پانی فراہم نہیں کیا جاتا اور پائپ لائن درست نہیں ہوتی تب تک وہ معاہدہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔