ETV Bharat / state

Waqf Chairperson Visits Shrines in Srinagar : 'کوتاہی برتنے والے وقف عملہ کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا'

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ ’’درگارہوں اور خانقاہوں کا نظم و نسق بہتر طور چلانے کے لیے وقف ملازمین کو جواب دہ بنایا جا رہا ہے۔ Waqf Chairperson on Waqf Management نذر و نیاز اور دیگر آمدنی کو آستان عالیہ اور درگاہوں کی دیکھ ریکھ اور تعمیرات پر خرچ کیا جائے گا جو کہ اب تک بہت کم دیکھنے کو مل رہا تھا۔‘‘

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 5:57 PM IST

Updated : Jul 9, 2022, 6:37 PM IST

’کوتاہی برتنے والے وقف عملہ کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا‘

سرینگر: عید الاضحی کے پیش نظر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ہفتے کے روز درگاہ حضرت شیخ ہمزہ مخدوم (رح) اور پیر دستگیر صاحبؒ خانیار میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ Waqf Chairperson Darakhshan Andrabi Visits Shrines in Srinagar درخشاں اندرابی نے کوہ ماراں کے دامن میں واقع مخدوم صاحبؒ کے اررگرد اور دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ درخشاں اندرابی نے آستان عالیہ میں حاضری دی اور جموں وکشمیر کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے شہر خاص کے خانیار علاقے میں واقع پیر دستگیر صاحبؒ کے آستان عالیہ پر بھی حاضری دی اور وہاں بھی جاری خاص صفائی مہم کا جائزہ لیا۔ Darakhshan Andrabi Visits Makhdoom Sahab and Dastgeer Sahab Shrines انہوں نے وہاں کی انتظامیہ پر زور دیا کہ صفائی یا دیگر انتظامات کے بارے میں کسی قسم کی کوتائی نہ برتی جائے جس سے کہ زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکے۔

اندرابی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وقف بورڈ کی زیر نگرانی درگاہوں، خانقاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور کوتاہی کے مرتکب پائے جانے والے وقف ملازمین اور عملہ جو کو باہر کا راستہ دکھایا جائے گا۔‘‘ Darakhshan Andrabi on Waqf management انہوں نے مزید کہا کہ ’’وقف ملازمین کو اب جاگنا ہوگا اور اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طور نبھانے کے لئے کمر کسنا ہوگی۔ ‘‘

درخشاں اندرابی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ’’اب دگارہوں اور خانقاہوں کا نظم ونسق بہتر طور چلانے کے لیے وقف ملازمین کو جواب دہ بنایا جا رہا ہے۔ نذر ونیاز اور دیگر آمدنی کو آستان عالیہ اور درگاہوں کی دیکھ ریکھ اور تعمیرات پر خرچ کیا جائے گا جو کہ اب تک بہت کم دیکھنے کو مل رہا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وقت بدل رہا ہے اور روایت سے ہٹ کر اب وقف کو کام کرنا ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: Corruption Activities in Waqf Board Funds: وقف بورڈ کی رقم میں غبن کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا

Last Updated : Jul 9, 2022, 6:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.