ETV Bharat / state

Waqf Chairperson on Qarz e Hasana: 'قرض حسنہ کے تحت دی گئی رقم کا ریکارڈ نہیں مل رہا ہے' - قرضہ حسنہ کے تحت دی گئی رقام کا ریکارڈ

وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ قرضہ حسنہ کے تحت دی گئی رقام کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔ Waqf Board Qarz e hasana

’قرض حسنہ کے تحت دی گئی رقم کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہوپارہا‘

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 4:14 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 4:19 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے ہفتہ کے روز کہا کہ لوگوں کو قرضِ حسنہ کے تحت دی گئی رقم کے بارے میں اب تک کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہو پارہا ہے۔ Darakhsan Andrabi on Qarz e Hasana Record اگرچہ اس بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے۔

اندرابی کا کہنا ہے کہ ’’وقف بورڈ کے ذریعے طے شدہ نئے معاہدے پر عمل آوری کی جا رہی ہے اور وقف املاک کے کرایہ دار اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے لئے وقف بورڈ کے دفتر پہنچ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار نئے معاہدے کے طریقہ کار پر عمل کرنے کے لیے بیک وقت دفتر پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیر وقف بورڈ کی جائزہ میٹنگ کے دوران زیارت گاہوں، خانقاہوں، آستام عالیہ اور بقعہ جات وغیرہ میں خصوصی مقامات پر مستقل طور قابض افراد کے ذریعے عطیات وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ وہیں وقف بورڈ کی ملکیتی کمرشل جائیداد اور دکانوں پر سالانہ کرایہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2022, 4:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.