ETV Bharat / state

CCIK Office New Office Bearers ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مشتاق چایا اور طارق گانی کو تہنیت پیش کئے

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کے 16 ویں سالانہ اجلاس میں نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں صدر، سربراہ، سنئیر نائب صدر، جونئیر نائب صدر، جنرل سکریٹری، ٹریجرر اور چیف کوآرڈینیٹر وغیرہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر تمام ممبران نے اتفاق رائے سے طارق رشید گانی کو دو سال کے لیے چیمبر کا صدر اور کشمیر کے معروف ہوٹلیئر مشتاق چایا کو سی سی آئی کے کا سرپرست اعلی منتخب کیا گیا۔ Waqf Board Chairperson Felicitates Newly Elected CCIK Office Bearers

waqf-board-chairperson-congratulates-and-felicitates-newly-elected-ccik-office-bearers
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مشتاق چایا اور طارق گانی کو تہنیت پیش کئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 6:59 PM IST

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مشتاق چایا اور طارق گانی کو تہنیت پیش کئے

سرینگر: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر(سی سی آئی کے) کی نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دینے اور مشتاق چایا سرپرست اعلی اور طارق گانی دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے انہیں مبارکباد پیش کی اور انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر کی جانب سے سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے خاص مہمان کے طور پر شرکت کی ۔اس دوران موصوفہ نے مشتاق چایا کے سی سی آئی کے سرپرست اعلی مقرر کئے جانے اور طارق رشید گانی کو دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔

اس موقعے پر سی سی آئی کے منعقدہ اجلاس میں کئی اہم معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی، وہیں کشمیر ہنڈی کرافٹ، ہوٹل انڈسٹری، شعبہ سیاحت و ٹرانسپورٹ کے علاوہ دیگر کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے بھی اپنی کاروبار میں درپیش مشکلات کے حل کی خاطر کے لیے اپنا اپنا نقط نظر پیش کیا۔ایسیے میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے سی سی کے آئی کو یقین دلایا کہ اگر درپیش مشکلات کے ازالے کی خاطر کبھی ان کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ اپنا بھر پور تعاون پیش کرے گے۔
اس موقعے پر موصوفہ نے مزید کہا کہ مشتاق چایا نہ صرف کامیاب اور وسیع تجربہ رکھنے والے کاروباری ہیں، بلکہ یہ ایک ایسی شخصیت ہے جس نے کاروباری برادری کے مسائل کو بے باک طریقے سے ابھارا کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔ایسے میں امید ہے ان کی سرپرستی میں سی سی آئی کے نو منتخب صدر طارق رشید گانی جیسے نوجوان کاروباری چیمبر اور اپنی برادری کے لیے بہتر کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ برس سے کاروبار پٹری پر لوٹ رہا، تاہم ابھی بھی ایسے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے اور سرکاری بھی کاربارویوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے وعدے بند ہے۔

وہیں سی سی آئی کے سرپرست اعلی مشتاق چایا نے درخشاں اندرابی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تہنیت پیش کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے شعبہ سیاحت پٹری پر لوٹ چکا ہے، جس کے چلتے منسلک افراد اس وقت اپنا روزگار بہتر طور کما رہے ہیں ،تاہم وادی کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات ہر بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کی طرف راغب ہوجائے اور وینٹر ٹورازم مزید فروغ پاسکے۔

اس موقعے پر سی سی آئی کے،کے نو منتخب عہدیداران کو بھی تہنیت پیش کی گئی جن میں سنئیر نائب صدر ایم ایم حیسن، سیکرٹری جنرل عدنان شاہ، جونئیر نائب صدر ڈاکٹر عمران نظیر، جوائنٹ سیکرٹری عاطف خان، ٹریجرر اعجاز خان، ، چیئرمین ہیٹرک گروپ آف کمپنیز شوکت چوہدری جی صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن جی این وار، ای سی ممبر ناصر خان، امیر گننا ، عاقب چایا ،مصدق شاہ، شیخ فیروز، ریاض پجرا ،جاوید انیم ، محمد صدیق رونگا،مسعود برزہ ، نعیم پٹو ،ڈاکٹر سجاد ،وسیم چایا، سید برکت گیلانی زبیر گل دین کے نام قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں:

تقریب کے آخر پر سی سی آئی کے صدر طارق رشید گانی کے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سبھوں کا تعاون طلب کیا اور کہا کہ امید ہے کہ تمام عہدیداران تن دہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے کر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمر کو مضبوط بنائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.