ETV Bharat / state

لوگوں کو ماسک پہنانے کیلئے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے: صوبائی کمشنر کشمیر

صوبائی کمشنر کشمیر نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وادی کے اضلاع میں رضاکاروں کو لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے متحرک کیا جائے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو کم کیا جاسکے۔

رضاکروں کو ماسک پہنانے کے لئے متحرک کیا جائے: صوبائی کمشنر کشمیر
لوگوں کو ماسک پہنانے کیلئے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے: صوبائی کمشنر کشمیر
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:18 AM IST

سرینگر میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر پنڈورنگ پولے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں عوام کو ماسک پہنانے کے لیے رضاکاروں کو متحرک کیا جائے۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ طبی محکمے کے ماہرین لوگوں کی آن لائن ذہنی کونسلنگ کا آغاز کریں تاکہ لوگ گھروں میں رہنے کے دوران کسی بھی ذہنی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔

انہوں نے محکمہ یوتھ سروسز کے اساتذہ کو لوگوں کے لئے ورچیول یوگا کلاسز کا اہتمام کرنے کی تلقین کی۔

صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ رضاکار سبھی اضلاع کے بازاروں اور ہسپتالوں میں تعینات رہیں گے تاکہ ماسک پہننے پر سختی سے عمل ہو سکے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسران سے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے متعلق اعداد و شمار کی جانکاری بھی لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.