ETV Bharat / state

ADGP Kashmir on DSP Adil Mushtaq کوکرناگ انکاؤنٹر میں اعلیٰ پولیس افسر کے ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد، اے ڈی جی پی - کوکرناگ انکاؤنٹر میں ڈی ایس پی ملوث

اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں ویڈیو کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی عادل مشتاق سے مختلف کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Etv Bharatvideo-claiming-dysp-adil-mushtaqs-involvement-in-kokernag-encounter-baseless-says-adgp-kashmir-vijay-kumar
کوکرناگ انکاؤنٹر میں اعلیٰ پولیس افسر کے ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد، اے ڈی جی پی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 9:22 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ کوکرناگ عسکری حملہ میں ڈی وائی ایس پی عادل مشتاق کے ملوث ہونے کی خبریں حقیقت سے بالکل بعید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی صحافت مجرمانہ بددیانتی پر مبنی ہے۔

video-claiming-dysp-adil-mushtaqs-involvement-in-kokernag-encounter-baseless-says-adgp-kashmir-vijay-kumar
کوکرناگ انکاؤنٹر میں اعلیٰ پولیس افسر کے ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد، اے ڈی جی پی
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر اے ڈی جی پی وجے کمار کے حوالے سے لکھا کہ’یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’بھارت ٹاک‘ نامی نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جس میں معطل شدہ ڈی ایس پی عادل مشتاق کو کوکرناگ عسکریت پسندانہ حملے میں اندرونی طور پر ملوث ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے جو کہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔‘انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی عادل مشتاق سے سرینگر میں درج کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔اے ڈی جی پی نے کہا کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ صحافت مجرمانہ بد دیانتی کے مترداف ہے، جو نہ صرف قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ یہ قانونی چارہ جوئی کا بھی معاملہ بنتا ہے۔غور طلب ہو کہ عادل مشتاق کو گزشتہ ہفتے پولیس نے ٹرر فنڈنگ میں ملوث افراد کے مقدمے میں معاونت کرنے اور رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عادل مشتاق 2015 بیچ کے کے پی ایس افسر ہیں۔ ان کے متعلق پولیس میں رشوت خوری اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئے ہیں۔ یکم اکتوبر کو جموں وکشمیر انتطامیہ نے ڈی ایس پی عادل مشتاق کو نوکری سے معطل کیا ہے۔
  • It has come to notice that a video news item has been uploaded purportedly issued by a news agency by the name of Bharat TAK suggesting that DSP Adil Mushtaq is involved in the Kokernag terror incident as an insider betrayal. There is no truth to this video news. (1/2)

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:

Two Police Officers suspended گرفتار شدہ ڈی ایس پی عادل مشتاق اور اے ایس پی بڈگام معطل

Kokernag Encounter Update گڈول تصادم اختتام، دو عسکریت پسندوں کے ہلاکت کی تصدیق، سرچ آپریشن جاری

واضح رہے کہ ستمبر مہنے میں کوکرناگ کے گڈول علاقہ کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم تقربیاً 7 روز تک جاری رہا تھا۔ اس تصادم میں فوج کے دو اعلی افسران اور پولیس کے ڈی ایس پی سمیت ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس تصادم میں لشکر طیبہ تنظیم کا کمانڈر عُزیر خان سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.