ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا ٹیکہ کاری کا عمل دوبارہ شروع - کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع

وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا ہے، چونکہ گذشتہ ایک ہفتے سے یہاں پر ویکسین کی کمی پائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر تھی۔لیکن کل ہی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 'انہوں نے ویکسین کا آرڈر حاصل کیا ہے اور آج سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو جائے گا'۔

کشمیر: کورونا ٹیکہ کاری کا عمل دوبارہ شروع

author img

By

Published : May 19, 2021, 7:32 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے ایس ایم ایچ ایس میں قائم ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا اس ویکسینیشن سینٹر پر ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تھا اور لوگ ٹیکہ لگوانے آرہے تھے اور صرف 45 سال سے زائد افراد کو ٹیکہ لگوایا جا رہا تھا۔

کشمیر: کورونا ٹیکہ کاری کا عمل دوبارہ شروع

ویکسینیشن سینٹروں میں موقع پر ہی کچھ لوگوں کی ریجشٹریشن بھی کی جارہی تھی اور اس کے بعد ہی انہیں ٹیکہ لگایا جا رہا تھا۔

وہیں کچھ ایسے بھی افراد تھے جنہوں نے پہلے ہی رجشٹریشن کی تھی اور ان کو بھی ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا۔ ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع ہونے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ وہیں ویکسینیشن سینٹر میں تعینات ڈاکٹر وسیم نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اس سینٹر کو دو سو ڈوزس حاصل ہوئے ہیں اور لوگ یہاں آکر خود ٹیکہ لگوا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم صرف 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی ٹیکہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جن لوگوں کو دوسرا ڈوز حاصل کرنے کے لئے قریب ماہ کا انتظار کرنا ہوگا اور اسکے بعد ہی انکو ٹیکہ لگایا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.