ETV Bharat / state

Unity Mutton Traders Protest یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن کا سرینگر میں احتجاج

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 4:14 PM IST

Updated : Jan 16, 2023, 6:14 PM IST

سرینگر میں یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے پریس کالونی میں لائسنس اور ریٹ معاملے کو لیکر احتجاجی مظاہرے کیے۔ احتجاجیوں کے مطابق انتظامیہ انہیں مخلتف وجوہات کی بنا پر دکانیں سیل کر رہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ Unity Mutton Traders Association Protest

Unity Mutton Traders Association Protest in Srinagar

یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر: یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے بینر تلے درجنوں قصابوں نے پیر کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔ احتجاجی ہمارے ساتھ انصاف کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے صدر محمد سلیم میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہور ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دکانیں روز بروز سیل ہو رہی ہیں، وہ بھی بنا بتائے، کبھی بولتے ہیں لائسنسز کا مسئلہ ہے تو کبھی بولتے ہیں ریٹ کا معاملہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے ہمارے ساتھ 535 روپیے فی کلو ریٹ مقرر ہوئی ہے تب سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ہم اس ضمن میں متعلقہ حکام کے پاس بھی گئے۔

اس حوالے سے یونٹی مٹن ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اب ہمارے کنبوں پر اس کا اثر پڑنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو ہم اپنے کنبوں کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے‘۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہماری دکانیں سیل کیوں کی جا رہی ہیں ریٹ مقرر کریں جو قانون دہلی ، لداخ یا جموں میں ہے وہ یہاں کشمیر میں کیوں نہیں ہے‘۔

محمد سلیم نے کہا کہ اس طبقے سے دو ڈھائی لاکھ لوگ جڑے ہوئے ہیں جن سب کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ ہمیں بھی کام کرنے دیا جائے تاکہ ہم بھی اچھی طرح سے زندگی گذار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mutton Shops Sealed In Srinagar سرینگر میں قصابوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

Last Updated : Jan 16, 2023, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.