ETV Bharat / state

Congress on Palestine اقوام متحدہ کو فلسطینوں کا حق دینے میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے، وقار رسول

کانگریس جموں و کشمیر صدر وقار رسول وانی نے اسرائیل کا غزہ پر بمباری کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے طاقتور ممالک کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے اور فلسطین کو اپنا حق اور ان کی زمین واپس کرانی چاہئے۔

viqar-rasool-wani
وقار رسول
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 7:50 PM IST

اقوام متحدہ کو فلسطینوں کا حق دینے میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے، وقار رسول

سرینگر: جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نتھورام گوڈسے کے نقشہ قدم پر چلنے والی پارٹی ہے اور کانگرس گاندھی کے نقشہ قدم پر چل رہی ہے۔
وقار رسول نے سرینگر میں پارٹی دفتر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے نہیں کرتی ہیں جس طرح حکمران جماعت عوام کو جھوٹے وعدوں سے ورگلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگرس کے سیکولر نظریے اور راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا سے لوگ بالخصوص نوجوان متاثر ہورہے ہیں جس سے وجہ سے وہ کانگرس میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگرس کے ساتھ لوگوں کی امیدیں جڑی ہے اور جوں ہی کانگرس اقتدار میں آئی گی وہ عوام کے مشکلات دور کریں گے۔

مزید پڑھیں:Mirwaiz On Israel Gaza War فلسطین مسئلے کے حل کی خاطر عالمی برادی آگے آئیں، میرواعظ
اسرائیل کا فلسطین کی غزہ پٹی پر بمباری اور حملے پر کانگریس صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے طاقتور ممالک کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے اور فلسطین کو اپنا حق اور ان کی زمین واپس کرانی چاہئے۔
واضح رہے کہ حماس کا اسرائیل پر حملہ کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی پر بمباری کرکے دو ہزار سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.