ETV Bharat / state

معاشرے میں بزرگوں کی عظمت اور اہمیت کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے: سینیئر سٹیزن کونسل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 3:44 PM IST

جموں کشمیر سینیئر سٹیزن کونسل کے چیئرمین ایڈوکیت عبدالرشید ہانجورہ نے کہا کہ سرکار بزرگ شہریوں کے حقوق کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ایکٹ 2007 اگرچہ یو ٹی میں لاگو ہوتا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے۔Importance of Senior Citizens

understanding-importance-of-senior-citizens-in-the-society-is-the-need-of-the-hour-senior-citizens-council
عبدالرشید ہانجورہ
معاشرے میں بزرگوں کی عظمت اور اہمیت کو سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے:سینیئر سٹیزن کونسل

سرینگر:جموں کشمیر سینیئر سٹیزن کونسل نے سرینگر اور گوپال پورہ بٍڈگام میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا جہاں بزرگ شہری جمع ہو سکتے ہیں اور ان مراکز کا بنیادی مقصد بزرگوں کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے تجربات، دکھ، مشکلات کو بہ آسانی ایک دوسرے سے بیان کرسکیں گے اور اپنی تجاویزو شکایات پیش کریں۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ بزرگ شہری اور معمر افراد بغیر ذرائع آمدن کے بہت سے مسائل کا شکار ہیں اور سوسائٹی کے ساتھ ساتھ حکومت بھی بزرگ شہریوں کے ان مسائل سے غافل ہے۔
جموں کشمیر سینیئر سٹیزن کونسل کے چیئرمین ایڈوکیت عبدالرشید ہانجورہ نے کہا کہ معمر افراد کے لئے سرکار نے ان کی امداد کے بطور ماہانہ مشاعرہ رکھا وہ اس مہنگائی کے دور میں نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن ماہانہ مشاہرہ ایک ہزار روپے بھی بروقت نہیں مل پا رہی ہے جس سے معمر افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک، ہسپتالوں،ہوائی اڈوں اور دیگر عوامی مقامات پر جب وہ ہر جگہ خصوصی سلوک اور ترجیح حاصل کرنے کے حقدار ہوتے ہیں،لیکن ان کے ساتھ ایسا برتاﺅ نہیں کیا جاتا ہے جس کے وہ واقعی حقدار میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کی جانب سے قومی انسانی حقوق کمیشن نئی دہلی کے سامنے ایک عرضی دائر کی گئی تھی اور کمیشن نے شکایات کے ازالے کے لیے اس کا نوٹس لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ایکٹ 2007 اگرچہ یو ٹی میں لاگو ہوتا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے حالانکہ یہ بزرگ شہریوں کے لیے ایک اچھا اور فائدہ مند سماجی قانون ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ دعوؤں کے باوجود بھی حکومت کے صوبوں میں خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔یہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا ہی نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ شہری معاشرہ کے اثاثے ہوتے ہیں کیونکہ ان بزرگوں کا گھر بنانے ،سماج بنانے اور حکومت بنانے میں کلیدی رول ہوتا ہے اس لئے ان کی عظمت اور اہمیت کو جاگر کرنے کے لئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ معاشرہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے بارے میں حساس ہو اور نوجوان نسل والدین اور بزرگ شہریوں کے تئیں اپنے فرائض سے آگاہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.