خبروں کے مطابق جموں و کشمیر سے آئے روز اس طرح کی خبریں مقامی ذرائع سے موصول ہو رہی ہیں کہ کئی نوجوان کسی سامان کے غرض یا کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلے اور گھر واپس نہیں لوٹے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کی جائے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر کے علاقہ نٹی پورہ سے دو نوجوان لاپتہ ہیں۔ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبر اہل خانہ کو پریشان کررہی ہے۔ اہل خانہ اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہیں۔ لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ لاپتہ نوجوان کہیں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل نہ ہوگئے ہوں'۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کے نام عرفان احمد صوفی ولد نذیر احمد صوفی اور بلال منظور بٹ ولد منظور احمد بٹ ہے۔ نوجوانوں کے اہل خانہ کے مطابق دونوں 14 دسمبر سے لاپتہ ہیں'۔
اہل خانہ نے بتایا کہ بلال جس کی حال ہی میں منگنی ہوئی ہے، کانگڑی ڈیلر ہے اور عرفان ایک آٹو ڈرائیور ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے بتایا "ہمارے بیٹے 14 دسمبر (پیر) کی دوپہر گھر سے نکلے تھے اور اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔"
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے پولیس سے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ ہم اس معاملے کا پتہ لگا رہے ہیں۔