ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال

جموں و کشمیر میں بارش و برفباری کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

جموں - سرینگر شاہراہ قومی پر دو طرفہ ٹریفک بحال

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:19 AM IST

جموں - سرینگر قومی شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ جموں سے سرینگر آنے والی گاڑیوں کو 11 بجے تک نگروٹہ اور 2 بجے تک ادھم پور پار کرنا ہوگا۔

ٹریفک حکام کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کسی بھی گاڑی کو سرینگر کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایچ ایم وی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بارش و برفباری کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

وادیٔ کشمیر میں جمعہ کی شام بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد محکمۂ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں اگلے ہفتے کے آغاز سے ہی درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادیٔ کشمیر میں 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں تین دنوں تک موسم خشک رہنے کے بعد 12 اور 13 دسمبر کو دوبارہ برف باری متوقع ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور وادیٔ کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.