ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا سے مزید دو اموات

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 3:46 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا سے دو مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 204 ہو گئی ہے۔

کورونا سے مزید دو اموات
کورونا سے مزید دو اموات

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے سیدہ کدل علاقے میں کورونا سے متاثر ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ انہیں 14 جولائی کو سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ پازیٹیو پایا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

ادھر ضلع بڈگام کے رتھسنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ایک شخص کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ شام سے وادی میں 7 اموات ہوئی تھیں جن میں سے 6 افراد کی موت سرینگر کے اسکمز میں علاج کے دوران ہو گئی جبکہ ایک موت اننت ناگ کے جی ایم سی میں ہوئی۔

اسکمز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاروق جان کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین افراد کا تعلق بارہمولہ سے تھا جبکہ دو سرینگر اور ایک پلوامہ کا رہنے والا تھا۔

ان 9 افراد کی موت کے ساتھ جموں اور کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 204 ہو گئی ہے۔ کشمیر وادی میں 184 اور جموں میں 18 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ضلع سرینگر میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ اموات 49 درج ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا سے 40 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کولگام میں 22، شوپیاں میں 17، اننت ناگ میں 16، بڈگام میں 15، جموں میں 11، پلوامہ میں 7، بانڈی پوہ میں 3، گاندربل میں 4، ڈوڈہ میں 2 جبکہ پونچھ، اودھمپور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک کی موت کووڈ 19 وبا سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.