ETV Bharat / state

آئی پی ایل نیلامی 2024 میں جموں و کشمیر کے دو کھلاڑی فروخت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 10:37 PM IST

JK Players In IPL جموں و کشمیر کے تیز گیند باز راسخ سلام ڈار اور اسپن باؤلر آل راؤنڈرعابد مشتاق آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں خریدے گئے۔ دونوں کھلاڑی بنیادی قیمت 20 لاکھ میں فروخت ہوئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: آئی پی ایل 2024 کی نیلامی منگل کے روز دبئی میں ہوئی، جہاں بہت سے کھلاڑیوں کو کافی زیادہ قیمت پر خریدا گیا، وہیں بہت سے ایسے بھی کھلاڑی ہیں جنھیں آج کی بولی میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ ابھی تک فروخت ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ڈئرل مچل سرفہرست رہے ہیں۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس سال کی نیلامی کے لیے کل 1166 کھلاڑیوں نے اپنا اندراج کرایا تھا، لیکن 333 کے نام ہی شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں،جس میں جموں و کشمیر کے نو کھلاڑیوں سمیت 214 بھارتی کھلاڑی، 119 غیر ملکی کھلاڑی اور دو ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے یہ نو کھلاڑیوں جموں اینڈ کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں، جن میں سے پانچ، منیت سنگھ جسروٹیا، باسط بشیر، وسیم بشیر، مجتبیٰ یوسف، اور راسخ سلام ڈار گیندباز ہیں، جبکہ دیگر چار کھلاڑی، ویورنت شرما، ناصر لون، عابد مشتاق اور شبھم سنگھ پنڈر آل راؤنڈ ہیں۔

مزید پڑھیں:

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز راسخ سلام کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 منی نیلامی سے قبل ریلیز کیا تھا، آج کی نیلامی میں راسخ سلام کو دہلی کپٹیلس نے بنیادی قیمت یعنی 20 لاکھ میں خریدا ہے۔راسخ سلام آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیل چکے ہیں۔وہیں جموں و کشمیر کے اسپن باؤلر آل راؤنڈر عابد مشتاق بھی آج کی نیلامی میں فروخت ہوئے۔انہیں راجستھان رائلز نے بینادی قیمت یعنی 20 لاکھ میں خریدا ہے۔واضح رہے کہ اس سال کے آئی پی ایل میں راسخ سلام، عابد مشتاق کے ساتھ ساتھ عبدالصمد اور عمران ملک جموں و کشمیر سے کھیلے گے۔

آج کی نیلامی میں آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے 24.75 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔اسٹارک آٹھ سال کے وقفے کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کریں گے۔ وہ انجری سمیت مختلف وجوہات کی بناء پر ٹورنامنٹ سے غیر حاضر رہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں 20.50 کروڑ روپے میں اور آل راؤنڈر ہرشل پٹیل کو پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ روپے میں خریدا۔
راجستھان رائلز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز روومین پاول کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خرید کر ٹیم میں شامل کیا۔ ہندوستان کے تجربہ کار کھلاڑی شاردل ٹھاکر کو چنئی سپر کنگز نے 4 کروڑ روپے دے کر معاہدہ کیا ہے۔ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا کو 1.8 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو دہلی کیپٹلز نے 4 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کو سن رائزرز حیدرآباد نے 1.5 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو گجرات ٹائٹنز نے نیلامی میں 50 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.