جموں و کشمیر میں تازہ برف باری اور بارش کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ کے مختلف مقامات پر مالبردار گاڑیوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے، جبکہ چھوٹی گاڑیاں معمول کے مطابق جاری و ساری ہیں۔
اس کے علاوہ قاضی گنڈ، جواہر ٹنل کے اطراف اور دیگر مقامات پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق تازہ برفباری اور بارش کی وجہ سے متعدد مقامات پر گاڑیوں کی آمد و رفت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
قاضی گنڈ میں پھنسے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہمیں راستے میں روک دیا گیا ہے لیکن کچھ بتایا نہیں گیا، جبکہ انکی گاڑیوں میں پھل ہیں اور رات سے ہی گاڑیاں رکی ہوئی جس کی وجہ سے پھل کے خراب ہونے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
ایک دوسرے ڈرائیور کا کہنا ہے شاہراہ پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس کی وجہ کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سخت سردی سے صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔