ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلیٰ مرحوم غلام محمد شاہ کو زبردست خراج پیش - عوامی نیشنل کانفرنس

Death Anniversary Ghulam Mohammad Shah جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم خواجہ غلام محمد شاہ کی15ویں برسی پر جموں کشمیر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران ان کے آبائی قبرستان چھتہ بل سرینگر میں قران خوانی اور اس کے بعد اجتماعی فاتحہ خوانی کی مجلس منعقد ہوئی۔

tribute-paid-to-former-chief-minister-ghulam-muhammad-shah-on-15th-death-anniversary
سابق وزیر اعلیٰ مرحوم غلام محمد شاہ کو زبردست خراج پیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 7:50 PM IST

سرینگر:عوامی نیشنل کانفرنس کے بانی و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر خواجہ غلام محمد شاہ کی 15 ویں برسی پر ہفتے کو ضلع اور بلاک دفاتر پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی طرز خکومت کی سراہنا کی گئی۔
پارٹی کے مرکزی دفتر سرینگر میں سیاسی کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔اس دوران کارکنان نے خراج عقیدت کی قرار داد پاس کی جس میں بتایا گیا کہ مرحوم شاہ کی دور اندیش بصیرت نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔
مرحوم رہنما شاہ نے بیکاری اور بے روز کاری کے بند دروازے کھولے اور اندھیرے گھروں میں روشنی لائی۔ شاہ صاحب نے جو تعلیمی پالیسی وضع کی تھی اس میں تعلیمی اداروں کے فروغ ،میعار اور سب کے لئے یکسان تعلیم کے مواقع کو خاص اہمیت حاصل تھی ۔ مرحوم رہنما کی نظر میں سیاست مقصدنہیں بلکہ بیداری کا ذریعہ ہے ۔
مرحوم مشترکہ تہذیب و ثقافت کے علمبردار رہے ہیں۔ اْن کی وطن پرستی کے جذبہ نے اْن کی ایک الگ شناخت اور انفرادیت کا پرچم لہرایا تھا۔ شاہ نے بہتر عوامی حکمرانی میں مشہور زمانہ تھے ۔ان کے خیال میں جمہوریت میں حکومت سے باہر کے اداروں میں بھی شفافیت ،ذمہ داری اور جواب دہی بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

اسی طرح کی ایک اور تعزیتی تقریب گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرحوم رہنما غلام محمد شاہ کی شاندار اور ناقابل فراموش عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے عوامی نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سردار گیان سنگھ جی کے علاوہ سرکردہ سیاسی اور سماجی رہنما جناب شجاع ظفر صاحب جموں مسلم فرنٹ،شری سْنیل ڈمپل جی صدر مشن سٹیت ہْڈ،شری شاہد سلیم چیرمین یونائیٹڈ پیس اللاینس،ڈاکٹر حْسین صاحب صدر جے کے پی ایم،سردار گْر میت سنگھ جی جے کے اے این سی،سردار جوگیندر سنگھ رینہ جی سنئیر وائس پرزیڈنٹ ،شری کیول شرما جی،شری آر این وانچو جی اور حاجی عاشق حسین خان صاحب صدر شعیہ فیڈریشن جموں نے زبردست خراج عقیدت پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.