ETV Bharat / state

سرینگر جموں شاہراہ جمعہ کو بند رہے گی

کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز مرمت کے کام کے پیش نظر گاڑیوں کی آمد ورفت بند رہے گی۔

سرینگر جموں شاہراہ آئندہ کل بند رہے گی
سرینگر جموں شاہراہ آئندہ کل بند رہے گی
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:57 PM IST

ٹریفک حکام کی جانب سے ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی مرمت کی جارہی ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے 5 فروری کے روز شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق سڑک کی مرمت کے پیش نظر کسی بھی طرح کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی'۔

واضح رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو ہوئی برفباری کی وجہ سے جموں سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع رامبن کے کیلا موڑ پر پُل کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد شاہراہ ایک ہفتے کے لیے بند رہی۔ انتظامیہ نے کیلا موڑ کے مقام پر ہی ایک جھولا پُل بنایا جس کے بعد ہی ٹریفک بحال ہوئی۔ تاہم شاہراہ پر منہدم پُل کو بنانے کے لیے کام جاری ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی مرکزی شاہراہ ہے۔

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سرینگر - لیہہ قومی شاہراہ سال رواں کے یکم جنوری سے بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ قریب دو ماہ سے ٹریفک بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.