ETV Bharat / state

KCCI Welcomes Amarnath Yatra کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا - امرناتھ یاترا 2024

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بطور تاجر وہ آنے والے یاتریوں کا والہانہ استقبال کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح کی سہولت پہچانے کہ کوشش کریں گے۔

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کیا

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 9:42 PM IST

سرینگر: کشمیر کی تاجر انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) نے 31 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بطور تاجر وہ آنے والے یاتریوں کا والہانہ استقبال کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح کی سہولت پہچانے کہ کوشش کریں گے۔ کے سی سی آئی صدر جاوید احمد ٹینگا نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے یاترا کے انعقاد کے لئے جو بھی اقدامات و انتظامات کئے ہیں، وہ ان سے کافی مطمئن ہے۔

کے سی سی آئی نے کہا کہ دہائیوں سے کشمیر عوام امرناتھ یاترا اور یاتریوں کا استقبال کرتے آئے ہیں اور یاترا میں ان کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے یاترا کے دوران بھائی چارہ اور مذہبی آہنگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے متعدد بار جموں کشمیر کی مختلف سماجی انجمنوں سے تلقین کی کہ وہ امرناتھ یاترا کا استقبال کریں۔

واضح رہے کہ 62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا 31 جون سے شروع ہو رہی ہے اور 31 اگست کو اختتام ہوگی۔ یاترا کو پر امن اور منظم طریقے کے انعقاد کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ تمام طرح کی تیاریاں کر رہی ہے، جس ضمن میں تقریبا دو سو سول افسران یاترا کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ یاترا کی حفاظت کے لئے پولیس، نیم فوجی دستے اور فوج نے تیاریاں مکمل کی ہیں اور انکے افسران آئے روز اس ضمن میں سیکورٹی جائزہ لے رہے ہیں۔

امرناتھ جانے والے راستے بالخصوص پہلگام، بالتل میں اضافی سیکورٹی تعینات کی جائی گی جبکہ عام آمد و رفت کو یاترا کے قافلوں کے دوران روک دیا جائے گا۔ جموں سے ہی سرینگر شاہراہ کے علاوہ امرناتھ کا راستہ بالخصوص پہلگام، سونہ مرگ، گاندبل اور اننت ناگ کو سیکورٹی حصار میں رکھا جاتا ہے تاکہ عسکریت پسند یاتریوں پر حملہ نہ کرے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے یاترا کو محفوظ رکھنے کے لئے 60 ہزار نیم فوجی اہلکاروں کو کشمیر میں تعینات کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2024 فاروق عبداللہ نے امرناتھ یاترا کے انتظامات کیلئے حکومت کی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.