ETV Bharat / state

سیاح اب کشمیر کیوں نہیں جاتے؟ - انٹرنیٹ کی بحالی

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت 370 کو منسوخ کیے جانے کے بعد وادی میں سیاحوں کی آمد میں بےحد کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وادی کے معروف سیاحتی مقامات بالخصوص گلمرگ کے ہوٹل سنسان و ویران ہیں۔

کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی
کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 10:59 PM IST

ہوٹل منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دہائی میں امسال پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر بھی ہمارے ہوٹل خالی پڑے ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں ماہ دسمبر میں ہی ہوٹلوں کا ایک کونہ بھی خالی نہیں ہوا کرتا تھا اور زیادہ سے زیادہ 15 دسمبرتک بکنگ مکمل ہوجایا کرتی تھی۔

کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں کمی

ان کا کہنا ہے کہ وادی کے سیاحتی مقامات پر کرسمس اور سال نو کی آمد سے قبل ہی ملکی و غیر ملکی سیاح ہر سو نظر آتے تھے لیکن امسال یہاں کسی سیاحتی مقام پر شاید ہی کوئی سیاح نظر آیا

بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے قبل ہی وادی میں ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں یہاں مقیم سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور وادی چھوڑنے کی صلاح دی گئی تھی۔

متذکرہ ایڈوائزری کے پیش نظر نہ صرف وادی میں مقیم ملکی وغیر ملکی سیاحوں نے بسترہ گول کیا تھا بلکہ یہاں برسہا برس سے مختلف النوع پیشوں کے ساتھ وابستہ ہزاروں غیر ریاستی مزدور بھی بھاگ گئے تھے۔

گرچہ انتظامیہ کی جانب سےاس ایڈوائزی کو واپس لیا گیا، تاہم اس کے باوجود بھی سیاح کشمیر آنے سے گریز کر رہے ہیں۔

محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 کے اگست سے نومبر کے دوران 1,54,873 سیاح کشمیر آئے تھے۔ جبکہ 2015 میں 2,68,530، 2016 میں 1,26,464 اور 2017 میں 5,45,601 اور 2018 میں 2,67,955 سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا تھا۔

سال 2019 میں اگست سے نومبر کے آخر تک صرف 36,105 سیاح کشمیر آئے تھے۔ اگست ماہ میں 10,130 ستمبر میں 4,562 اکتوبر میں 9,327 اور نومبر میں 12,086 سیاحوں نے وادی کا رُخ کیا ہے۔

سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بحالی کے بغیر سیاحوں کو دوبارہ راغب کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

ہزاروں افراد کی روزی روٹی سیاحت کے شعبے سے جُڑی ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آمدنی کا کوئی متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔

محکمہ سیاحت کے ایک اعلیٰ افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی سیاح ہجوم در ہجوم واپس وادی کا رخ کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.