مظاہرین نے احتجاج کے دوران اپنے حقوق کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی۔محکمہ سیاحت کے کیجول لیبرس کا احتجاج
اس موقع پر کشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کیجول لیبرس یونین کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے سامنے اپنی رو داد بیان کرتے ہوئے کہا: 'ہم لوگ سال 2104 سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور حال ہی میں جو ہمارے ڈائریکٹر نے بجٹ پیش کیا اس میں بھی ہم شامل نہیں ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے ہمارے ساتھیوں کو باقاعدہ تنخواہ واگذار کی جاتی ہے لیکن یہاں کشمیر میں ہی ہمیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
محکمہ سیاحت کے کیجول لیبرس کا احتجاج