سرینگر کے کنہِ مزار، نوا کدل میں منگل کی شام ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً تین مزید رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ Residential Houses Gutted in Srinagarآتشزدگی میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب تین رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔
آتشزدگی کی اطلاع فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے مطابق گنجان آبادی والا علاقہ ہونے کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں کافی دقتیں پیش آئیں۔ Residential Houses Gutted in Srinagarوہیں مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔
وادی کشمیر خصوصا شہر سرینگر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات پر لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔Fire Incidents in kashmir سال 2022کے ابتدائی تین ماہ میں درجنوں آتشزدگی کے واقعات میں قریب 10افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز برین نشاط جبکہ چند روز قبل نمچہ بل، فتح کدل میں آتشزدگی کے واقعات میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔