ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر مقامی مزدور پھنسے ہیں - thousands of non-local

لاک ڈاؤن کے پیش نظر جموں و کشمیر میں 58،500 غیر مقامی مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر مقامی مزدور پھنسے ہیں

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 12:18 PM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے سریش کمار کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر چھوڑ کر اپنے گھر واپس نہیں جا سکتے۔

کمار 58،050 تارکین وطن مزدوروں میں شامل ہیں جو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کمار 21 دیگر مزدوروں کے ساتھ سرینگر کے سورا علاقے میں رہ رہے ہیں جہاں ایک مقامی سیلف ہیلپ گروپ انکے کھانے پینے کا بندو بست کررہا ہے۔

تاہم، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنے گھر بہار پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔

کمار نے کہا کہ'' ہمارے پیسے ختم ہوچکے ہیں۔ ہم 15 فروری کو یہاں آئے تھے اور ہم نے یہاں جو کچھ کمایا تھا اسے خرچ کردیا ہے۔ ہمیں مقامی لوگ کھانا مہیا کرا رہے ہیں، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ''ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہمیں گھروں تک پہنچنے میں مدد کرے۔ بحران کی اس گھڑی میں ہر ایک اپنے خاندان کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ ہمارے گھر والے ہمارے لیے کافی پریشان ہیں۔''

سشیل کمار نامی ایک دوسرے مزدور نے بتایا کہ 'میں کشمیر میں 2008 سے 2018 تک کی صورتحال دیکھی ہے لیکن اس وقت کے صورتحال بہت ہی خوفناک ہیں ۔ لہذا ہم جلد سے جلد اپنے گھر کے لیے روانہ ہونا چاہتے ہیں۔'

جموں و کشمیر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ایک سروے کے مطابق ، جموں و کشمیر میں اس وقت 58،500 تارکین وطن مزدور ہیں۔ تاہم ، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث حکام کے مطابق ، وہ اپنے آبائی مقامات پر نہیں جاسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.