ETV Bharat / state

LG Sinha on JK Issues غریبوں کو زمین فراہم کرنے پر لوگوں کو گمراہ کرنے والے 50 ہزار لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں یہاں کا امن ہضم نہیں ہوجاتا ہے اور یہ لوگوں کو ایک یا دوسرے بہانے پر سڑکوں پر تشدد کو بحال کرنے کے لئے اکساتے ہیں۔

those-misleading-people-on-land-for-landless-responsible-for-50000-killings-in-jk-lg-sinha
منوج سنہا
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 4:28 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ غریبوں کو زمین فراہم کرنے کی مخالفت کر نے والے لوگ ہی جموں وکشمیر میں 50 ہزار بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کرنے کی باتیں کرنے والے لوگوں کو دراصل گمراہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں ایک سہہ روزہ قومی ورک شاب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'جب غریب آدمی کو گھر بنانے کے لئے یہاں زمین فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا تو کچھ لوگوں کو درد ہونے لگا یہ کہا جا رہا ہے کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کی جا رہی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ'ایسی باتیں کرنے والے لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں'۔

سنہا نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں ان ہی کی وجہ سے یہاں چالیس پچاس ہزار بے گناہ لوگوں کا خون ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہاں کیا بدلا، ان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ سڑکوں پر تشدد یہاں معمول تھا وہ بند ہوا ہے، اسکول، کالج سال بھر کھلے رہتے ہیں شام ڈھلتے ہی لوگ اپنے گھروں کی راہ لیتے تھے لیکن اب رات دیر گئے تک لوگ ریستوران میں ہوتے ہیں اور ریور فرنٹ پر لطف اندوز ہوتے ہیں"۔

ورک شاپ میں موجود سرپنچوں، پنچوں، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبروں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا: 'یہاں کافی شور مچایا گیا کہ باہر کے لوگوں کو زمین فراہم کی جار ہی ہے آپ ایک کی نشاندہی کریں جو باہر کا ہے اور اس کو زمین دی گئی ہے'۔

منوج سنہا نے کہا کہ یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں یہاں کا امن ہضم نہیں ہوجاتا ہے اور یہ لوگوں کو ایک یا دوسرے بہانے پر سڑکوں پر تشدد کو بحال کرنے کے لئے اکساتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران سرینگر میں کئی قومی و بین الاقوامی سطح کی تقریبوں کا انعقاد ہوا جن میں سے آج کی پنچایتی راج کی تقریب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ راج پہلے ہی شروع ہوا تھا لیکن جموں و کشمیر میں تاخیر سے شروع ہوا لہذا ہمیں اس کے متعلق رفتار کو تیز تر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی اصل اکائی پنچایت ہی ہے اور پنچایتوں سے ہی جموں وکشمیر کی ترقی ممکن ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی سطح پر 30 ہزار پروجیکٹ چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈس اور کام کے معیار و رفتار کو درست کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ پنچایتی راج کے فوائد سے مستفید ہو رہے ہیں۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.