ETV Bharat / state

Hajj 2023 Fares Reduced جموں وکشمیر میں حج 2023 کی سرگرمیاں تیز، امسال کرایہ میں 80 ہزار روپیہ کم کیے گئے - hajj 2023 preparedness

حال ہی میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2023 کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ امسال حج بیت اللہ جانے کے لیے 25 ایمبینکمنٹ پوائنٹس ہوں گے۔ واجح رہے کہ امثال حج بھارت سے تقریباً 1 لاکھ 75000 سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے، جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً 10 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 10:15 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر میں حج 2023 کے لئے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور خواہشمند عازمین کی جانب سے فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔حج کمیٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ امسال کرایہ میں تقریباً 80ہزار روپیہ کم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امسال وی آئی پی کوٹا بھی ختم کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں حج 2023کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ امسال سرکار نے حج کو آسان او رسستا بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خواہشمند عازمین کو سہولیت فراہم کرنے کی خاطر ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔عازمین حج کو مختلف سہولیتیں فراہم کی جارہی ہیں۔حج کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امسال حج کرایہ میں تقریباً 80ہزار روپیہ کم کئے گئے جبکہ عازمین کے لئے آن لائن فارم کی سہولیت بھی دستیاب رکھی گئی ہیں ۔

اُن کے مطابق پہلے عازمین کو حج فارم کے حصول کی خاطر تین سو روپیہ ادا کرنے پڑ تے تھے لیکن رواں برس آن لائن فارم دستیاب رکھے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال وی آئی پی کوٹے کو بھی ختم کیا گیا اور یہ کہ امسال سفر حج گزشتہ برسوں کے مقابلے میں آسان ہے۔

حج 2023 کی نئی پالیسی کے تحت اس مرتبہ حج سستا کیا گیا ہے۔ اس بار عازمین حج کو حج ہاؤس میں فارم جمع کرنے کے بجائے آن لائن کی فارم جمع کرنے ہوں گے۔ اب وہ حجاج کرام بھی دوبارہ حج کے لیے اہل ہوں گے جنہوں نے خود حج تو کیا ہوگا لیکن اہلیہ کے ساتھ پھر سے جانے کی خواہش رکھتے ہوں۔اس کے علاوہ اس مرتبہ بھی 70 برس سے زائد عمر کے افراد میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: Hajj 2023 عازمین حج کو سعودی ریال کا از خود انتظام کرنا ہوگا: حج کمیٹی

نئی حج پالیسی کے مطابق اب محرم کے بغیر بھی چار خواتین گروپ کی صورت میں حج بیت اللہ کے لیے جاسکتے ہیں۔ایسے میں حج کمیٹی آف انڈیا تمام تیاریوں، کوٹے اور فراہم کی جارہی سہولیات کو حتمی شکل دی ہے۔ اس بار لیے گیے فیصلے کے تحت وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے اور اس خاص کوٹے کے تحت سفارش کی بنیاد پر پانچ سے دس افراد حج پر جاسکتے تھے۔ ایسے میں وی آئی پی کوٹے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اس کوٹے کے تحت بیت اللہ پر کوئی نہیں جاسکتا ہے اور اس اہم اقدام سے حج کی خواہش رکھنے والے عام عازمین حج کو فائدہ ہوگا۔

(یو این آ ئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.